گوگل اور ایپل کی متوقع ڈیل: کیا ہونے والا ہے؟

سنا ہے کہ ایپل، گوگل Gemini میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ایپل کو میٹا لاما نے کچھ متاثر نہیں کیا، اور اب Siri کے پیچھے گوگل Gemini کا استعمال ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایپل کی باقی Apple Intelligence بھی اسی پر چلنے لگے۔


مزہ تب آئے گا اگر ایپل آپ کو "Bring Your Own AI" کا آپشن دے۔ اس طرح صارفین اپنی پسندیدہ AI ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکیں گے، جو کہ واقعی ایک انقلابی قدم ہو گا۔ لیکن، میرا خیال ہے کہ اتنی بڑی کمپنیاں صارفین کو مکمل آزادی دینے کے لیے تیار نہیں ہوں گی۔ وہ ہمیشہ اپنے کنٹرول میں سب کچھ رکھیں گی۔


میرا اندازہ ہے کہ ہو گا وہی جو ہمیشہ ہوتا آیا ہے: ایپل اپنے gadgets کو بہتر بنانے کے لیے گوگل کی کچھ ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اور بس۔ زیادہ integration کی توقع نہیں ہے۔ شاید Ad کی کوئی ڈیل ہو جائے کہ گوگل کو بھی کچھ فائدہ ملے اور ایپل کو بھی، لیکن بڑی عجیب صورت حال ہے کہ اتنی بڑی کمپنیاں، جنہوں نے پوری موبائل انڈسٹری کو innovate کیا، آج ایک ساتھ کام کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔


یہ صورت حال اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ مائیکروسافٹ نے Open AI میں بھاری سرمایہ کاری کی، جس نے انہیں ابتدائی برتری دی۔ عام طور پر، مائیکروسافٹ کو ہمیشہ Industry کا پیچھا کرنا پڑتا تھا، سوائے چند مواقع کے۔ یہ صورت حال کافی دلچسپ اور غیر متوقع ہے۔


یہ بھی ممکن ہے کہ ایپل اور گوگل کے درمیان کوئی اور قسم کی شراکت داری ہو، جیسے کہ مشترکہ ایڈورٹائزنگ ریونیو یا ڈیٹا شیئرنگ کے معاملات۔ ایپل کی دلچسپی گوگل Gemini میں اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ AI کی دنیا میں بہت کچھ نیا ہونے والا ہے۔


باقی سب ویسا ہی چلتا رہے گا۔ امید ہے کہ گوگل Gemini بہتر ہو جائے جی پی ٹی 4o یا اس سے بھی بہتر لیول تک پہنچ جائے۔ لیکن یہ مشکل لگ رہا ہے۔ کچھ innovation ہوگی آنے والے دنوں میں، لیکن گوگل، Geminiاور ایپل Siri کا پروڈکٹ مجھے نہیں لگتا کہ کہیں جائے گا۔ ممکن ہے کہ یہ فیل ہو جائے۔


امید ہے کہ ہم کو سمجھ آ جائے کہ AI کو کیسے بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ ابھی تو ہم سب ہی سمجھنے میں لگے ہوئے ہیں کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے جو آج کل آپ دیکھ رہے ہیں وہ سب کھیل کود ہی ہے۔ اصل مزہ تب آئے گا جب آپ کی سوچ ہی آپ کی حد بن جائے گی ۔ آپ کو صرف idea چاہیے ہو گا اور مشین آپ کا idea تکمیل تک پہنچائے گی ۔


چلو، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔



You'll only receive email when they publish something new.

More from MunVaRay
All posts